ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / سدرامیا کو چوڑیاں پہننے شوبھا کا مشورہ،سابق وزیر اعلیٰ کے متعلق بیان پر کانگریس کی سخت مذمت

سدرامیا کو چوڑیاں پہننے شوبھا کا مشورہ،سابق وزیر اعلیٰ کے متعلق بیان پر کانگریس کی سخت مذمت

Fri, 17 May 2019 11:44:43    S.O. News Service

بنگلورو،17/مئی(ایس او  نیوز)  بی جے پی رکن پارلیمان شوبھا کارند لاجے کی طرف سے سابق وزیراعلیٰ سدرامیا پر نکتہ چینی کرتے ہوئے یہ بیان کہ اگر اراکین اسمبلی کو اپنی گرفت میں رکھنانہیں آرہا ہے تو سدرامیا چوڑیاں پہن لیں۔ ریاست میں مختلف حلقوں سے ردعمل کاسبب بنا ہوا ہے۔ اخباری نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے شوبھا نے سدرامیا پر نکتہ چینی کرتے ہوئے یہ بات کہی تھی۔ان پر ریاست کی مخلوط حکومت کو غیر مستحکم کرنے کا الزام لگاتے ہوئے کہاتھاکہ وہ ہمہ وقت دوبارہ وزیراعلیٰ بننے کا خواب دیکھ رہے ہیں اور اپنے آپ کو دیو راج ارس کا ثانی سمجھنے لگے ہیں۔ درحقیقت سدرامیا کو اپنے ہی اراکین اسمبلی پر کوئی گرفت نہیں 23 مئی کے بعد سدرامیا کانگریس کے سبھی اراکین اسمبلی کو اپنی گرفت میں رکھیں یا پھر ہاتھوں میں چوڑیاں پہن کر سیاست سے کنارہ کش ہوجائیں۔ شوبھا کے اس بیان پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے سدرامیا نے کہاکہ شوبھا جیسی خاتون سے ایسے بیانات زیب نہیں دیتے۔ کیونکہ ان کا کردار نسوانیت کی توہین ہے، انہوں نے کہاکہ جس طرح کا بیان شوبھا نے دیا ہے وہ معاشرے کو ترقی کی جانب لے جانے میں مردوں کے شانہ بہ شانہ محنت کرنے والی خواتین کی توہین ہے۔انہوں نے کہاکہ ریاست کی تاریخ میں نمایاں مقام پر فائز ہونے والی اوبووا ملک کی خاتون آہن اندرا گاندھی اور دیگر ایسی خواتین جنہوں نے ملک کی ترقی میں اہم کردار ادا کیا ہے، ان تمام کی پرورش چوڑیاں پہن کر ہی ہوئی ہے۔ان کی چوڑیوں کی توہین کرتے ہوئے شوبھا کارند لاجے نے بیان دیا ہے۔ انہوں نے کہاکہ شوبھا کا یہ کہنا کہ اگر ٹھیک سے کام نہیں کرسکتے تو چوڑیاں پہن لے، دراصل ان خواتین کی توہین ہے جو معاشرے کو ترقی کی جانب لے جانے میں لگی ہوئی ہیں۔ بحیثیت رکن پارلیمان اڈپی چکمگلور میں گزشتہ پانچ سالوں کے دوران شوبھا نے کیا کام کیا ہے پہلے وہ اس کا محاسبہ کرلیں۔ شوبھا کو وہ مشورہ نہیں دیں گے کہ چوڑیاں پہن لیں، کیونکہ جو کام چور ہو اسے کیا کرناچاہئے اس سے شوبھا بخوبی واقف ہیں۔ ریاستی وزیر مالگزاری آر وی دیش پانڈے نے شوبھا کے بیان پر اعتراض کرتے ہوئے کہاکہ 23مئی کے بعد پتہ چل جائے گا کہ چوڑیاں کون پہنے گا۔ انہوں نے کہاکہ سستی شہرت کے لئے کسی کو بھی اس طرح کی بدگمانی نہیں کرنی چاہئے۔کندگولی اور چنچولی حلقوں میں کانگریس کی جیت کا یقین ظاہر کرتے ہوئے انہوں نے کاکہ دونوں حلقوں میں عوام کانگریس کو جتانا چاہتے ہیں بی جے پی اس حقیقت سے واقف ہوچکی ہے اور بوکھلاہٹ میں اس طرح کے بیانات منظر عام پر آرہے ہیں۔ 


Share: